کورونا: راولپنڈی کے مزید 12 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Dec 01, 2020 | 00:50:AM
کورونا: راولپنڈی کے مزید 12 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر راولپنڈی کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت شہر کے مزید 12 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے،حکمنامے کے تحت جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں راولپنڈی ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اورمرزاکالونی ٹینچ بھاٹہ شامل ہیں۔
راولپنڈی کے بلاک ڈی سیٹلائٹ ٹاوَن، نیومال پورسیونتھ روڈ اور شاہین ٹاؤن فیز2 میں بھی سمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کیا گیا ہے، تحصیل ٹیکسلا سے لالہ رخ واہ کینٹ کا ایریا اورتحصیل گوجرخان سے برکی جدید کاعلاقہ بھی ہاٹ سپاٹ قراردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت ہاٹ سپاٹ قراردیئے جانے والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن آٹھ دسمبرتک نافذ رہے گا۔