اٹلی نے سپین پر ویزا کی پابندیاں عائد کر دیں

Aug 01, 2026 | 20:30:PM
اٹلی نے سپین پر ویزا کی پابندیاں عائد کر دیں
کیپشن:  فائل فوٹو۔  مراکش سے انسانوں کے سمگلروں نے منظم طریقہ سے یلغار کر کے راتوں رات پچاس ہزار سے زیادہ غیر قانونی امیگرنٹس کو سپین کے اندر داخل کروا دیا۔ سپین کے اندر پہنچنے والے غیر قانونی امیگرنٹس کو سارے یورپ نے اپنی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے لیکن اٹلی نے فوری اقدام کیا اور سپین سے سنگین معاہدہ کی سہولت سے فائدہ اٹھا کر اٹلی میں گھسنے والوں کا راستہ بند کر دیا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اٹلی نے سپین پر ویزا کی پابندیاں عائد کر دیں اور سپین سے جانے والے گیر سپینی افراد کے لئے شنجین معاہدہ کے تحت ویزا کے بغیر اٹلی آنے کی سہولت معطل کر دی۔ اٹلی یورپی یونین میں سپین پر  ویزا کی پابندیاں لگانے والا پہلا ملک ہے۔ یورپی یونین کے کئی ملکوں نے سپین کی امیگریشن پالیسی اور غیر قانونی امیگریشن کو روکنے میں خوفناک ناکامی کے بعد سپین کو شینجن معاہدہ سے نکالنے کا ارادہ ظاہر کیا لیکن اٹلی نے سپین کے لئے شینجن معاہدہ پہلے ہی معطل کر دیا۔ 

 اٹلی کی پرائم منسٹر نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے مراکش کی سرحد سے متصل شمالی افریقہ میں میڈرڈ کے سیوٹا انکلیو میں غیر قانونی امیگرنٹس کی آمد کے بعد سپین کے ساتھ اپنا شینگن معاہدہ معطل کر دیا ہے۔

 وزیر اعظم جارجیا میلونی نے سپین کیلئے شینجن معاہدہ کی ایک ماہ کی معطلی کو ایک "غیر معمولی اقدام" قرار دیا جس کا مقصد  اٹلی کی"قومی سلامتی کی حفاظت اور ہماری قوم کے لیے ممکنہ اثرات کو روکنا" ہے۔

اٹلی کی وزارت داخلہ نے اے ایف پی کو تصدیق کی کہ اٹلی نےسپین کے لیے اپنے سمندری اور فضائی داخلے کے راستے بند کر دیئے ہیں، لیکن  بتایا کہ اس سے  سپینش اور یورپی شہریوں کے اٹلی کے سفر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  مراکش سے پچاس ہزار غیر قانونی امیگرنٹ سپین میں گھس گئے، 57 ہلاکتیں 

ایک ترجمان نے یہ بھی کہا کہ فرانس کے ساتھ بات چیت کے بعد دونوں ممالک پہلے سے موجود زمینی سرحدی کنٹرول کو مزید تقویت دیں گے۔

اٹلی کی مخلوط حکومت نے ہر سال ان دسیوں ہزار تارکین وطن کو روکنے کی کوشش کی ہے جو چھوٹی کشتیوں میں ہر سال ملک کے ساحلوں پر اترتے ہیں۔

اٹلی کی پرائم منسٹر جارجیا میلونی نے کہا کہ اٹلی "یونین کی بیرونی سرحدوں پر مکمل کنٹرول بحال کرنے" کے لیےسپین کی مدد کے لیے کسی بھی یورپی اقدام کی حمایت کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  اٹلی میں زلزلہ،بڑے پیمانے پر تباہی