ساحل پر وائٹ شارک کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل

Aug 01, 2026 | 14:30:PM
ساحل پر وائٹ شارک کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر وائٹ شارک کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سورین اسٹیونسن نامی شخص کیلیفورنیا کے نیوپورٹ ساحل پر اپنے ایک عزیز کی سرفنگ کی ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک ایک وائٹ شارک نے پانی سے باہر نکل کر چھلانگ لگائی جو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

سورین اسٹیونسن کے مطابق ویڈیو بناتے وقت اس نے شارک کو نہیں دیکھا تھا لیکن بعد میں جب ویڈیو دیکھی تو وہ شارک کی چھلانگ دیکھ کر حیران رہ گیا۔
 میرین بائیولوجی کے پروفیسر اور کیل اسٹیٹ لانگ بیچ شارک لیب کے ڈائریکٹر کرسٹوفر لو کااس حوالے سے کہناہے کہ شارک کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ایک کم عمر وائٹ شارک ہے جو سمندر میں اٹھکھیلیاں کررہی ہے۔
نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے مطابق وائٹ شارک دنیا بھر میں معتدل اور ذیلی ٹراپیکل پانیوں میں پائی جاتی ہے، یہ اپنے درجہ حرارت کی مناسبت سے ہجرت بھی کرجاتی ہے اور یہ امریکا کے پانیوں میں ہوتی ہے۔