فہد شیخ نے معافی مانگ لی تواسے معاف کر دینا چاہیے؛بشریٰ انصاری

Aug 01, 2026 | 14:13:PM
 فہد شیخ نے معافی مانگ لی تواسے معاف کر دینا چاہیے؛بشریٰ انصاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نےسید محمد احمد اور فہد شیخ کے حالیہ تنازع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ  فہد شیخ نے معافی مانگ لی ہے تو اسے معاف کر دینا چاہیے، اس پر پابندیاں عائد کرنا مناسب نہیں۔
فہد شیخ اورسید محمد احمدکامعاملہ اس وقت سامنے آیا جب محمد احمد نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک جونیئر اداکار کی جانب سے بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں جونیئر اداکار کی شناخت فہد شیخ کے طور پر ہوئی جس کے بعد یہ  معاملہ الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگیااور شوبز شخصیات نے اپنی آراء کا اظہارکیاہے۔
 سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اس حوالے سےاپنی رائے کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ جب فنکار ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو شوٹنگ کے دوران خوشگوار ماحول ہوتا ہے، جہاں سب ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں،جب یہ واقعہ پیش آیا تو محمد احمد نے بھی اُس وقت اسے نظر انداز کر دیا تھا، تاہم ممکن ہے بعد میں انہیں محسوس ہوا ہو کہ معاملہ حد سے بڑھ گیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے مزیدکہاکہ فہد شیخ کی جانب سے معذرت کے بعد انہیں معاف کر دینا چاہیے اور ان پر پابندی لگانے جیسے مطالبات مناسب نہیں کیونکہ فہد نے نہ تو محمد احمد کو کمرہ چھوڑنے کا کہا اور نہ ہی نشست سے اٹھنے کا۔

یہ بھی پڑھیں:متھیرا کااپنی عمر،خوبصورتی اور کاسمیٹک سرجری سے متعلق اہم انکشاف
بشریٰ انصاری نے کہاکہ میرے تجربے میں جونیئر فنکار ہمیشہ میرے ساتھ احترام سے پیش آئے ہیں، بعض اوقات زبان پھسل جاتی ہے ایسے میں معذرت قبول کر لینی چاہیے اور کسی ایک غلطی کی بنیاد پر کسی کے مستقبل کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے کیونکہ یہ کوئی ایسا جرم نہیں جس میں کسی کی جان گئی ہو۔