مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ انتقال کرگئے
ان کی وفات پر انتہائی دکھ ہوا،وہ ایک مخلص نمائندے تھےجنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کوشعار بنایا،نوازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمود ظہیر,راؤ دلشاد)بہاولپور کے موجودہ ایم این اے ملک اقبال چنڑ انتقال کرگئے۔
ملک اقبال چنٹر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے سلال ڈیم سے پھرپانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
ایم این اے ملک اقبال چنٹر کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا،انہیں بیس روز قبل دماغ کی شریان پھٹنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ملک اقبال چنٹر کی نماز جنازہ ڈرنگ اسٹیڈیم میں آج شام چھ بجے ادا کی جائے گی۔مختلف سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے ملک اقبال چنڑکے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاجارہاہے۔
سربراہ مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر ایکس پرجاری کئے گئے اپنے بیان میں کہاہے کہ ان کی وفات پر انتہائی دکھ ہوا،وہ ایک مخلص نمائندے تھےجنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بھی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ اقبال چنڑ مسلم لیگ ن کا سرمایہ اوربہاولپور میں پارٹی کا اہم ستون تھے۔
عظمی بخاری نے کہاکہ والد کے انتقال پر ظہیر اقبال اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،ہماری تمام ہمدردیاں غمزہ خاندان کے ساتھ ہیں۔