بارشوں اورحادثات میں کتنانقصان ہوا؟این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی 

Aug 01, 2025 | 14:12:PM
بارشوں اورحادثات میں کتنانقصان ہوا؟این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ )این ڈی ایم نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔
این ڈی ایم نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والے 4 افراد کا تعلق اٹک اور 2 کا خیبرپختونخواہ سے تھا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مختلف حادثات میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں1 کا تعلق راولپنڈی اور 1 کا شیخوپورہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
 این ڈی ایم اے کے مطابق26جون سے 31 جولائی تک مجموعی طور پر 295 افراد جاں بحق جبکہ  700  زخمی ہو چکے ہیں ،اس عرصے میں مجموعی طور پر 1600 مکانات کو بھی نقصان پہنچا اور 376 مویشی بھی جان سے گئے ہیں۔