افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزا پاکستان آنے پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزا پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
31 اگست تک افغان مال بردار گاڑیوں کو عارضی داخلہ دستاویز پر آمدورفت کی اجازت ہوگی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اس پابندی کا اطلاق افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی گزرگاہوں پر آج سے ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل افغان ڈرائیورز کو وزارت تجارت نے ویزا حاصل کرنے کی مہلت دی تھی۔
دوسری جانب آج کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا بارے جائزہ لیا گیا۔
پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کیلئے 31 جولائی تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔