آئی سی سی ورلڈ کپ: پاکستان کے 2 میچز سمیت 6 میچوں کا شیڈول تبدیل کرنے پر غور

Aug 01, 2023 | 21:45:PM
آئی سی سی ورلڈ کپ: پاکستان کے 2 میچز سمیت 6 میچوں کا شیڈول تبدیل کرنے پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے 2 میچز سمیت 6 میچوں کے شیڈول میں ردوبدل پر غور کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان نے اس پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ 12 کی بجائے 10 اکتوبر کو کرانے پر غور کیا جارہا ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کی بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کا 10 اکتوبر کا میچ ڈے نائٹ ہوگا جبکہ 10 اکتوبر کو انگلینڈ بنگلا دیش کا میچ اب ڈے میچ ہوگا۔

ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا، انگلینڈ بمقابلہ افغانستان اور نیوزی لینڈ بنگلا دیش میچ ایک ایک دن پہلے ہوسکتے ہیں۔