بیروزگار افراد کے لیے خوشخبری،حکومت نے پنجاب پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دیدی

Aug 01, 2023 | 14:56:PM
پنجاب پولیس میں بھرتی کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر ۔پولیس کے آئی ٹی کیڈر میں بھرتی کی منظوری دے دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس میں بھرتی کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر ۔پولیس کے آئی ٹی کیڈر میں بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔

12سو پولیس سٹیشن اسسٹنٹس اور150سنئیر پولیس سٹیشن اسٹنٹس بھرتی کئے جائیں گے۔ رواں ہفتے بھرتیوں کے حوالے سے اشتہار جاری کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ایس ایس پی کےعہدے پر ترقی پانیوالے افسران کے تقرروتبادلے

دوسری جانب ایس ایس پی کےعہدے پر ترقی پانیوالے 6 افسران کے تقرروتبادلے کردئیے گئے ہیں ، ترقی پانے والے دیگر9 افسران کو موجودہ تعیناتیوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب محمد افضل کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او لگا دیاگیا۔ محمد افضل کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔

 توقیر محمد نعیم کو ایس ایس پی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی برانچ تعینات کردیا گیا۔ اور توقیر محمد نعیم کو ایس پی سکیورٹی لاہور کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔آصف امین اعوان ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز ایس پی یو لاہور تعینات کردیا گیا۔

 سید ندیم عباس کو ترقی کے بعد اے آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب لگا دیاگیا۔ساجد حسین کھوکھر کو اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔محمد بن اشرف ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو پنجاب تعینات کردئے گئے ہیں۔

`