پسند کی شادی کا انجام،خاتون پر سوتیلے بھائی اور رشتہ داروں کا تشدد،ویڈیو سامنے آ گئی

Aug 01, 2023 | 13:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) پسند کی شادی کرنے والی خاتون پر سوتیلے بھائی اور رشتہ داروں کی سرعام تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم امجد سوتیلی بہن آمنہ پر تشدد کرتا رہا۔ دیور اور دیگر رشتہ دار چھڑوانے آئے تو سوتیلے بھائی نے اُن پر بھی تشدد کرنا شروع کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق تشدد کا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا، ملزم امجد جھگڑے کے دوران اہنی راڈ کا استعمال کرتا رہا۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اور دیگر افراد کا میڈیکل کروالیا گیا، قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت: ہندو انتہاپسند ہجوم نے مسجد کوآگ لگا دی، امام شہید

دوسری جانب متاثرین کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کیلئے درخواست اور سی سی ٹی وی کے باوجود مقدمہ اب تک درج نہیں ہوسکا۔