واٹس ایپ کا شاندار فیچر متعارف،صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

Aug 01, 2023 | 12:52:PM
واٹس ایپ کا شاندار فیچر متعارف،صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے آڈیو کی طرح اب 60 سکینڈ تک ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر بھی متعارف کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق نئے  فیچر  میں واٹس ایپ پر اگرکوئی چیٹ کرتے ہوئے اچانک 60 سیکنڈ کی ویڈیو بھیجتا ہے تو وہ ظاہر ہوجائے گی، خاموشی سے چلنے لگے گی اور جیسے ہی آپ ٹچ کریں گے اس کی آواز کھل جائے گی، اس عمل کو عین وائس ریکارڈنگ کی طرح آسان اور سہل بنایا گیا ہے،واٹس ایپ نے اپنی آفیشل بلاگ پوسٹ پر اس کی تفصیلات اور نمائندہ تصویر شائع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا،روپے کی قدر میں اضافہ

اس کے علاوہ ویڈیو کلپ پوسٹ کرنے کی جملہ تفصیلات بھی دی گئی ہیں، وائس میسج آئکن دبا کر رکھئے اور اس سے قبل فون پر ایپ کو ویڈیو موڈ میں لے جائیں تو ویڈیو ریکارڈ ہونے لگے گی یوں وائس کی طرح اسے بھی لاک کیا جاسکتا ہے تاکہ ہاتھوں کو استعمال نہ کرنا پڑے اور یوں ہینڈزفری ویڈیو میسج ریکارڈ کئے جاسکتے ہیں تاہم چند روز میں یہ فیچر پوری دنیا میں دستیاب ہوسکے گا۔

دوسری جانب  واٹس ایپ صارفین کی سکیورٹی معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے اور اسپیم کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرتی رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام پرپیٹرول بم گرا دیا،قیمت میں حیران کن اضافہ

 واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے بِیٹا ورژن میں ایک نیا سیفٹی فیچر پیش کیا ہے جو صارفین کو نامعلوم نمبر کی جانب سے رابطہ کئے جانے پر خبردار کرے گا۔

 نیا فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے جو واٹس ایپ کے 2.23.16.6 ورژن کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔

   واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی غیرمطلوب پیغامات کو رپورٹ یا بلاک کرنے کا آپشن فراہم کیا جاچکا ہے لیکن ان  آپشنز کے چیٹ باڈی کے اندر موجود ہونے کی وجہ سے عموماً ان پر نظر نہیں جاتی تاہم میٹا کی جانب سے ایک اوور لے اسکرین پر کام کیا جارہا ہے جو کسی بھی نامعلوم نمبر سے میسج موصول ہونے والے واضح ہوجایا کرے گی۔ یہ سیفٹی ٹول اسکرین پہلے سے موجود دو آپشن یعنی بلاک یا رپورٹ کو پیش کرتی ہے لیکن یہ اپ گریڈ انتباہ کو صارفین کی چیٹ ونڈو کے اوپر مزید واضح کر دے گی۔

 سیفٹی ٹولز ونڈو یہ بھی بتائی گی کہ ان نمبروں سے کس طرح نمٹنا ہے، ان طریقوں میں فون میں موجود ملک کے کوڈ کی تصدیق کی اور اس نمبر سے جڑی تصویر اور نام کی تصدیق کی تجویز شامل ہے۔