موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ

Aug 01, 2022 | 13:31:PM
موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ
کیپشن: یاماہا موٹرسائیکلز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غریب کی سواری جیب پربھاری،موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سونامی غریب طبقے کی سواری بھی چھیننے لگا ۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا کیساتھ  ساتھ یاماہا نے بھی  موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 18 سے 20 ہزار500 روپے  تک کا اضافہ کردیا ،یاماہا وائے بی زی 18 ہزار بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار کی ہوگئی، یاماہا وائے بی ڈی ایکس 19 ہزار بڑھ کر 2 لاکھ 92 ہزار تک جا پہنچی،وائے بی آر 125 ،19500 بڑھ کر 3 لاکھ روپے کی ہوگئی،وائے بی آر جی 20 ہزار 500 بڑھ کر 3 لاکھ 12 ہزار 500  جبکہ وائے بی آر جی میٹ ڈارک کلر 20500 بڑھ کر 3 لاکھ 15 ہزار 500 روپے  تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر