دعا زہرا کیس: نئی پیش رفت کراچی کی مقامی عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

Aug 01, 2022 | 11:51:AM
فائل فوٹو
کیپشن: دعا زہرا کی میڈیکو لیگل رپورٹ کرانے کی درخواست مسترد
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے لاہور کے لڑکے ظہیر سے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی میڈیکو لیگل رپورٹ کروانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست کو مسترد کردیا۔دوسری جانب تفتیشی افسر نے مقدمے کا ضمنی چالان پیش کرنے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کرلی۔

جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کی مہلت کی درخواست کو منظور کرلیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 اگست تک ضمنی چالان جمع کرانے کی مہلت دی اور کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔