وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا بڑا فیصلہ

Aug 01, 2022 | 10:26:AM
وزیراعلیٰ پنجاب،پرویز الہی،ریسکیو1122،تحصیلوں،منظوری
کیپشن: ریسکیورز کا کام صرف ڈیوٹی نہیں بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کے مترادف ہے: پرویز الہی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، چودھری پرویز الہٰی نے رواں برس صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 کو توسیع دینے کی منظوری دے دی۔

 وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کا کہنا ہے کہ رواں برس پنجاب کی مزید 86 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، حکومت پنجاب ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کرے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:15 منٹ میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں:پرویز خٹک

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کا دائرہ کار رواں برس پنجاب کے مزید 27 اضلاع تک بڑھا یاجائے گا، پنجاب میں ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس ہم نے شروع کی، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 صوبے کا قابل قدر اور باعث فخر ادارہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میرے سابق دور میں اس مایہ ناز ادارے کی بنیاد رکھی گئی اور آج یہ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی پہچان رکھتا ہے، ریسکیورز کا کام صرف ڈیوٹی نہیں بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کے مترادف ہے۔