شو ہر سے متعلق ما ڈل صدف کا بیان۔۔حا ل ہی میں شادی کر نے والی ادا کا رہ غنا علی بھی میدا ن میں آگئیں

Aug 01, 2021 | 22:55:PM
شو ہر سے متعلق ما ڈل صدف کا بیان۔۔حا ل ہی میں شادی کر نے والی ادا کا رہ غنا علی بھی میدا ن میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ غنا علی نے ماڈل صدف کنول کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے جو کہا وہ اُن کی رائے ہے، ہم اس موضوع کو اتنا کیوں گھسیٹ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں غنا علی نے لکھا کہ ’ہم صدف کے موضوع کو بہت زیادہ کیوں گھسیٹ رہے ہیں؟غنا علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’صدف نے اپنے بیان میں صرف اپنی رائے دی اور بتایا کہ اس بات پر یقین رکھتی ہے یا پھر وہ ایسے کرتی ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’اگرچہ فیمینزم ہونے سے آپ کو اچھی بیوی ہونے یا نہ ہونے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ہمیں نور مقدم کیس یا اُس جیسے دیگر موضوعات پر توجہ دینی چاہیئے اور ایسے بے وقوفانہ موضوعات پر بات نہیں کرنی چاہیئے۔

یا د  رہے کہ صدف کنول نے کہا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیئے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔ بیوی ہونے کے ناتے مجھے شہروز کی ہر پسند ناپسند کا پتہ ہونا چاہیئے، اب بہت فیمینسٹ اور لبرلز آگئے ہیں جنہوں نے اس خیال کو تبدیل کیا ہے لیکن میرے خیال میں فیمینزم یہی ہے کہ میں اپنے شوہر کا خیال رکھوں۔

صدف  کے اس بیان پر جہاں اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے داد ملی تو وہیں کئی صا رفین نے صدف کنول پر  تنقید بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹو کیو اولمپکس میں شر کت کر نےوالی ایتھلیٹ کی کوچز پر تنقید ۔۔وطن وا پس بلا لیا گیا