وباسرحدوں کونہیں دیکھتی۔۔ملک کے ہر حصےکو متاثر کرسکتی ہے:اسدعمر 

Aug 01, 2021 | 15:18:PM
وباسرحدوں کونہیں دیکھتی۔۔ملک کے ہر حصےکو متاثر کرسکتی ہے:اسدعمر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ طریقے سے پابندیوں کی حکمت عملی انتہائی کامیاب رہی، بھارتی ویرینٹ انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے، ایس او پیز پر عمل کرکے ہی مہلک وبا سے بچا جاسکتا ہے۔کورونا کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے جائیں، صوبوں کی مشاورت سے کل وزیراعظم کو سفارشات پیش کریں گے، کورونا سے متعلق مشترکہ پلیٹ فارم میں وفاق اور صوبے شراکت دار ہیں۔ کوشش ہوتی ہے پابندیوں سے لوگ کم سے کم متاثر ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا صورتحال بھی سب کے سامنے ہے، بھارتی ویرینٹ بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔ ملائیشیا، تھائی لینڈ سمیت مشرقی ایشیا میں کورونا وبا بڑھتی جا رہی ہے۔ وبا سرحدوں کو نہیں دیکھتی، ملک کے ہر حصے کو متاثر کر سکتی ہے۔ این سی اوسی کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں، پورے ملک کوایک ہی نظرسےدیکھتی ہے۔میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن سے خطرہ 10 گنا کم ہوجاتا ہے، ویکسین اور ایس او پیز پر عمل کرکے مہلک وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن 3کروڑ سے تجاوز کرگئی: اسد عمر