انسٹا گرام سٹوریز کے حوالے سے ایک بہترین فیچر کی آزمائش

Apr 01, 2026 | 23:57:PM
انسٹا گرام سٹوریز کے حوالے سے ایک بہترین فیچر کی آزمائش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسٹا گرام صارفین بہت جلد اسٹوریز کو اس طرح دیکھ سکیں گے کہ دیگر کو اس کا علم نہیں ہوسکے گا۔

ایک نئی لیک کے مطابق میٹا کی جانب سے انسٹا گرام اسٹوریز کے حوالے سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوٹو شیئرنگ ایپ میں نئی انسٹا گرام پلس سبسکرپشن سروس کو متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے،اس سبسکرپشن سروس کی آزمائش ابھی فلپائن اور میکسیکو میں کی جا رہی ہے۔

میٹا کی جانب سے بھی انسٹا گرام پلس کی تصدیق کی گئی ہے اور اس سروس میں صارفین کو متعدد ایسے فیچرز دستیاب ہوں گے جو انسٹا گرام کے مفت ورژن میں متعارف نہیں کرائے جائیں گےمگر ان میں سب سے نمایاں فیچر اسٹوریز پریویو کا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی اسٹوری کو دیکھنے پر آپ کا نام ویورز کی فہرست میں شامل نہیں ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام پلس میں متعدد دیگر فیچرز بھی دستیاب ہوں گے۔

مثال کے طور پر اس پروگرام کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین 48 گھنٹے تک رہنے والی اسٹوریز پوسٹ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :  سعودی عرب کی شہزادی الجوہرا بنت فیصل بن عبداللہ العبدالرحمان آل سعود کے انتقال کرگئیں