موجیں ہی موجیں:ایک ساتھ 4 دن کی مسلسل تعطیلات کا اعلان
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میلبرن نے جمعہ 3 اپریل کو (گڈ فرائیڈے) اور پیر 6 اپریل کو (ایسٹر منڈے) کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، ان2روزہ چھٹیوں کے علاوہ ہفتہ اور اتوار (4 اور 5 اپریل) کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی اس لئے قونصل خانہ مسلسل4روز تک بند رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)3 سے 6 اپریل تک مسلسل چار روز کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میلبرن نے جمعہ 3 اپریل کو (گڈ فرائیڈے) اور پیر 6 اپریل کو (ایسٹر منڈے) کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، ان2روزہ چھٹیوں کے علاوہ ہفتہ اور اتوار (4 اور 5 اپریل) کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی اس لیے قونصل خانہ مسلسل چار روز تک بند رہے گا۔
اس کے علاوہ دیگر مما لک جہاں ایسٹر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے وہاں بھی پاکستانی سفارت خانے بند رہیں گے۔
دریں اثنا پنجاب پولیس نے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر سے قبل صوبے بھر میں سکیورٹی کے جامع انتظامات کو حتمی شکل دی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مسیحی برادری پرامن ماحول میں اپنی مذہبی رسومات منا سکیں۔
پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل عبدالکریم نے تصدیق کی کہ تقریبات کے لیے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، حکام کے مطابق صوبے بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ حساس گرجا گھروں کو اسنائپرز، کمانڈوز کے ساتھ اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ تمام حاضرین کی مکمل شناخت کی جانچ کی جائے، پولیس اور کمیونٹی رضاکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مشکوک سرگرمیوں، افراد اور اشیا پر کڑی نظر رکھیں۔