عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

برینٹ آئل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی ، برینٹ آئل 4 ڈالر فی بیرل سستا ہو گیا، جبکہ 3.86 فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی حد سے نیچے آ گئی

Apr 01, 2026 | 14:42:PM
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3.82 فیصد کم ہو کر 97.51 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔

لندن برینٹ آئل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی ہے، برینٹ آئل 4 ڈالر فی بیرل سستا ہو گیا، جبکہ 3.86 فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی حد سے نیچے آ گئی، اس وقت لندن برینٹ آئل 99 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کمی کی ایک بڑی وجہ امریکہ میں خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کے ذخائر میں 10.23 ملین بیرل کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس نے عالمی قیمتوں پر دباؤ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:روشن مستقبل کے خواب سمندر برد : تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18  افراد ہلاک