کراچی: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، جیٹ فیول بحران شدت اختیار کر گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث جیٹ فیول (اے ون) کے بحران میں شدت آ گئی ہے، جس کے پیش نظر ائیرلائنز کیلئے جاری ایڈوائس میں 15 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔
پاکسان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم (NOTAM) کے مطابق ائیرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستان سے کم سے کم فیول کے ساتھ پروازیں روانہ کریں۔
حکام کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والی پروازوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واپسی کیلئے زیادہ سے زیادہ جیٹ فیول اپنے ساتھ لے کر آئیں تاکہ مقامی قلت کا دباؤ کم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کرکٹ طرز کا آئیڈیا ٹوٹ گیا
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی اے اے نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کے باعث چند روز قبل ہی جیٹ فیول کے حوالے سے یہ ایڈوائس جاری کی تھی، جس میں اب توسیع کر دی گئی ہے۔