ایران جنگ:ایک ماہ کے دوران پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ملک میں حالیہ کشیدہ خطے کی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کے اثرات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،ایک ماہ کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں 252 روپے 87 پیسے، پیٹرول کی قیمت میں 63 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ دیکھنے میں آیا

Apr 01, 2026 | 12:02:PM
ایران جنگ:ایک ماہ کے دوران پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ملک میں حالیہ کشیدہ خطے کی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کے اثرات کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ایک ماہ کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں 252 روپے 87 پیسے فی لیٹر، پیٹرول کی قیمت میں 63 روپے فی لیٹر، اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

28 فروری 2026 کو پیٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر تھی، جو اب 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے  اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 28 فروری تک 275 روپے 70 پیسے تھی، جو اب 335 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت اس دوران 180 روپے 53 پیسے سے بڑھ کر 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کھیل کھیل میں گڑیا کا جنازہ، غزہ کے بچوں کی درد بھری ویڈیو نے دنیا کو جھنجھوڑ دیا

حکومت نے مارچ میں پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹر تقریباً 21 روپے کا اضافہ بھی کیا  تاہم  وفاقی حکومت نے مسلسل تین بار پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، اور اس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 203 روپے 88 پیسے اور پیٹرول پر 95 روپے 59 پیسے کا بوجھ خود اٹھا رہی ہے۔