توانائی بحران : شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یورپی کمیشن نے ممکنہ توانائی بحران کے باعث شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
یورپی میڈیا کے مطابق یورپ میں بسے افراد کو ڈرائیونگ اور فضائی سفر کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث طویل توانائی بحران کا خدشہ ہے، یورپی ممالک کو فوری طور پر قابل تجدید توانائی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
یورپی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن نے بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ کے بعد مہنگائی میں تیزی، برطانیہ کا بڑا ریلیف: تنخواہوں میں اضافہ، توانائی بلوں میں کمی