کس کس شہر میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Apr 01, 2024 | 20:22:PM
کس کس شہر میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ  کشمیر ،گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقا مات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور گر دو نواح میں موسم خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چترال، دیر،سوات، کوہستان،ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، خیبر، شانگلہ اور بونیرمیں جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔ تا ہم مری،گلیات اور گردونواح میں رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔تاہم جنوبی اضلاع میں گر د آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،سندھ   کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 40،چھور، شہید بینظیر آباد اور لسبیلہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ ریاض کی منگنی، کس سابق قومی کرکٹر کی بھابھی بنیں گی