بھارتی معروف فلمساز کرن جوہر نے انسٹاگرام کی حقیقت بتادی

Apr 01, 2023 | 23:54:PM
بھارتی معروف فلمساز کرن جوہر نے انسٹاگرام کی حقیقت بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلمساز کرن جوہر نے انسٹاگرام  سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹس کی سیریز شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق فلمساز کرن  جوہر نے انسٹاگرام  پوسٹس کی سیریز شیئر کرتے ہوئے ،کیپشن میں لکھا کہ" انسٹاگرام ایک زہریلا عاشق ہے، جو آپ کا پیچھا کرتا ہے، آپ کی توجہ کا مطالبہ کرتا ہے اور آپ کو آپ کی فٹنس، فیشن اور کھانے کے بارے میں کمپلیکس کا شکار بناتا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "انسٹاگرام آپ کو اس  کے علاوہ کچھ نہیں دیتا، اب کیا آپ انسٹاگرام سے رشتہ توڑ سکتے ہیں؟ یا اس کے ہوتے ہوئے کسی اور کے ساتھ "چکر" چلا سکتے ہیں؟ ٹویٹر مت کہیے گا! کیونکہ یہ عاشق نہیں ہے، یہ نفرت پھیلانے والا ہے,اس کے علاوہ کرن جوہر نے اپنی پوسٹ میں اقربا پروری پر بھی بات کی اور پوسٹ میں نیپوٹیزم (nepotism) کے شروع کے 4 حروف کو خاص طور پر نمایاں کیا"۔

View this post on Instagram

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

فلمساز کی ان  مشہور شخصیات کے بارے میں بھی  بات کی ، جو ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہیں۔کرن جوہر نے لکھا کہ" ایئرپورٹ ایک رن وے ہے، اب یہ ایک پریس کانفرنس کی جگہ بھی ہے، کل یہ فلموں کا ٹریلر لانچ کرنے کا مقام ہوجائے گا, مجھے اس سے کوئی شکایت نہیں لیکن وقتاً فوقتاً فلائٹ بھی فراہم ہو تواچھا لگے گا"۔

View this post on Instagram

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)