پارٹی فنڈنگ کیس۔۔سکروٹنی کمیٹی کاتحریک انصاف کو صاف جواب

Apr 01, 2021 | 21:53:PM
پارٹی فنڈنگ کیس۔۔سکروٹنی کمیٹی کاتحریک انصاف کو صاف جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مسلم لیگ (ن ) کا ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔
مسلم لیگ نون کے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات سے متعلق الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق کمیٹی نے پی ٹی آئی کو نون لیگ کا ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔کمیٹی نے پی ٹی آئی کو جواب میں کہا کہ تمام جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات ایک ہی پیمانے پر کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اسکروٹنی اجلاس میں درخواست گزار فرخ حبیب اور نون لیگ کے وکیل جہانگیرجدون پیش ہوئے جبکہ سربراہ اسکروٹنی کمیٹی ڈی جی لا سپریم کورٹ میں مصروفیت پر اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔گزشتہ سماعت پرمسلم لیگ نون نے اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات پی ٹی آئی کو دینے کی مخالفت کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔نوازشریف کو لانگ مارچ کیلئے بالکل واپس نہیں آناچاہئے،اعتزاز احسن