نوازشریف کو لانگ مارچ کیلئے بالکل واپس نہیں آناچاہئے،اعتزاز احسن 

Apr 01, 2021 | 21:06:PM
نوازشریف کو لانگ مارچ کیلئے بالکل واپس نہیں آناچاہئے،اعتزاز احسن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کاکہناہے کہ نوازشریف کو لانگ مارچ کیلئے بالکل واپس نہیں آناچاہئے،لانگ مارچ کیلئے مریم نواز بھی کافی نہیں ہے ،بے شک مریم نواز نے بہت محنت اورجدوجہد کی ،جوراستہ مریم نواز اورمولانا چاہتے ہیں وہ نہیں ہو سکتا،ایسے لانگ مارچ سے عمران خان کو گرایانہیں جاسکتا ،عمران خان اور طاہر القادری بھی لانگ مارچ میں ناکام ہوئے تھے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ ان کے بھائی چھپ کر بیٹھے ہیں ،انہیں واپس آنا چاہئے،انہیں شرم آنی چاہئے ،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ رکاوٹیں ہٹا کر آگے چلے جائیں یہ لانگ مارچ نہیں ہوتا،لانگ مارچ جب ہوتا ہے تو دھرتی ہلتی ہے ،لانگ مارچ اس طرح نہیں ہوسکتا کہ مریم نواز آکر کہیں آر یا پار۔
اعتزازاحسن نے کہاکہ عمران خان کو ابھی تک اپوزیشن کی طرف سے کوئی چیلنج نہیں ،ن لیگ پیپلزپارٹی کیساتھ سیدھے منہ بات نہیں کرتی ، مریم نواز کے رویے پر لانگ مارچ چلے گاتو حکومت نہیں گر سکتی ۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کا نام پھر تبدیل کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش