ایک دو دن میں تحریک عدم اعتماد داخل کر دیں گے:چوہدری محمد یاسین
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد بشیر چودھری)صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ ایک دو دن میں تحریکِ عدم اعتماد داخل کر دیں گے۔
صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کہا ہے کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔
چوہدری یاسین نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کن مرحلہ قریب ہے۔
انھوں ںے بتایا کہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق مکمل تیاری کر لی ہے، چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نو ماہ کی حکومت کی نگرانی میں خود کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں :نئے وزیر اعلیٰ کے پی کو مبارکباد، وفاق کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں:وزیر اعظم