کبھی محسوس نہیں ہوا کہ میری شکل شاہ رخ  خان سے ملتی ہے: ساحر لودھی

Oct 31, 2025 | 15:34:PM
 کبھی محسوس نہیں ہوا کہ میری شکل شاہ رخ  خان سے ملتی ہے: ساحر لودھی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکار و  میزبان ساحر لودھی  نے کہا ہےکہ انہیں کبھی محسوس نہیں ہوا کہ ان کی شکل شاہ رخ  خان سے ملتی ہے۔

دوران انٹرویو میزبان نے ساحر لودھی کو بتایا کہ  انہیں ساحر کا چہرہ اب شاہ رخ سے زیادہ ملتا ہوالگتا ہے اور وہ انٹرویو کے دوران انہیں دیکھ کر ڈر گئی تھیں کس طرح ساحر بالکل شاہ رخ جیسے لگنے لگے ہیں۔

میزبان نے ساحر لودھی سے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کہیں آپ نے کوئی سرجری تو نہیں کروالی جس پر ساحر نے ہنستے ہوئے انکار کردیا۔

اپنی شخصیت کو شاہ رخ سے ملانے اور ان کا سٹائل کاپی کیے جانے سے متعلق ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ مجھے شخصیت کے مسائل کا کبھی سامنا نہیں رہا لیکن اگر کسی دوسرے کو ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

 ساحر لودھی کے مطابق میں شاہ رخ خان نہیں ہوں، میری ان سے ایک مرتبہ ملاقات ہوئی جس   دوران  ایک سے 2 گھنٹے  ان سے بات چیت ہوئی، وہ ایک بہترین انسان ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین  آرٹسٹ ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ میری شاہ رخ سے شکل ملتی ہے لیکن اس کے باوجود اگر دنیا کو ایسا  لگتا ہے تومیں کچھ نہیں کرسکتا ، میں ساحر لودھی ہوں اور  اسی طرح ہی مرجاؤں گا۔ْ