شیخ رشیدکی ضمانت منظور، بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ارشاد قریشی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی ضمانت منظورکرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
لاہور پائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رٹ پیٹشن کی سماعت ہوئی،شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرازق نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے پہلے ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا تھا، تاہم اب نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے،آئین کے تحت ہر شہری کو بیرون ملک جانے اور آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق حاصل ہے،ایف آئی اے کے مطابق شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے شیڈول جاری
جسٹس صداقت علی نے ریمارکس دیئے کہ شیخ رشید کو عمرے کے لیے جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔
جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید احمد کی رٹ پیٹشن منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔