عروہ حسین نے فرحان سعید کے ساتھ علیحدگی کی افواہوں کی تر دید کر دی

Oct 31, 2022 | 17:45:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عروہ حسین نے فرحان سعید کے ساتھ علیحدگی کی افواہوں کی تر دید کر دیں
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز کی اداکارہ عروہ حسین، جو اپنی فلم ٹچ بٹن سے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ رہی ہیں، نے ایک انٹرویو میں فرحان سعید سے طلاق کے معاملے اور سونیا حُسین اور ان کے تنازع پر بات کی۔عروہ حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر میزبان حسن چوہدری کو انٹرویو دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق دوران انٹرویو انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں اور فرحان، ہم دونوں ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں، چاہے ہمارے بیچ کچھ بھی ہوا ہو۔ آپ ہمیں جب بھی دیکھیں گے، ایک دوسرے کو عزت دیتے ہوئے ہی دیکھیں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم پبلک فیگر ہیں ، میں مانتی ہوں ہماری زندگیوں میں کیا ہو رہا ہے، یہ جاننا عوام کا حق ہے لیکن کچھ چیزوں میں تھوڑی پرائیوسی دے دینی چاہیے‘۔

انہوں نے اسی انٹرویو میں سونیا حسین کے ہرجانے کے نوٹس کے حوالے سے سوال کے جواب میں لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ’مجھے اس بارے میں کچھ نہیں پتا، میں انہیں فون کروں گی اور معلوم کروں گی کہ کیا ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ کوئی غلط فہمی ہوگی، کیونکہ ہم دونوں جانتے ہیں کہ کسی پروجیکٹ کو اس طرح سبوتاژ نہیں کرنا چاہیے‘۔