پاکستان سے شکست۔اہم کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ نے کا اعلان

Oct 31, 2021 | 20:03:PM
افغان۔کھلاڑی۔اعلان۔استعفا
کیپشن: فائل فوٹوکرکٹر کا خاکہ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)افغان کرکٹر اصغر افغان نے بین الاقوامی کرکٹ سے استعفا دے دیا۔افغان کرکٹر اصغر افغان نے بتایا کہ میری لئے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا، پاکستان سے شکست سے بہت دلبرداشتہ تھا اس لئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔
 انہوں نے کہامیرے سینئرز نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور افغان کرکٹ کے لئے ہمیشہ کوشش کروں گا۔افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ اصفر افغان کے استعفے کا سن کر بہت دکھ ہوا۔

اصفر افغان نے افغان کرکٹ کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اصفر افغان ایک بہترین کھلاڑی اور کپتان تھے۔اصغر افغان کا شمار افغانستان کے سینئرکھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔افغانستان سے فتح والی رات کو آصف علی کیا کرتے رہے؟ویڈیو وائرل