’’قبول ہے‘‘سلمان خان نے کترینہ کیف سے یہ کیوں کہا۔۔؟

Oct 31, 2021 | 15:07:PM
کترنیہ، کیف، سلمان ،خان
کیپشن: کترنیہ کیف اور سلمان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف ایک ٹی وی شو میں سلمان خان کے ساتھ سٹیج  پر ایک ساتھ نظر آ گئیں،سلمان خان 'بگ باس 15' کی میزبانی میں مصروف ہیں، جبکہ کترینہ اپنی آنے والی فلم ’سوریہ ونشی‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ دونوں اداکاروں کا شو میں ڈانس اور مستی۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف روہت شیٹھی کے ساتھ 'بگ باس 15‘ میں بطور مہمان شامل ہونے پہنچے۔ اس کے بعد بالی ووڈ کی دھماکے دار جوڑی سلمان خان اور کترینہ کیف نے روہت شیٹھی کے ساتھ خوب مستی کی۔تینوں آپس مین خوب مستی مذاق کرتے نظر آئے۔ شو میں کترینہ کیف سلمان خان پر الزام لگاتی نظر آئیں۔ کترینہ روہت شیٹھی سے کہتی ہیں کہ سلمان ہمیشہ سیٹ پر دیر سے پہنچتے ہیں اور بھائی جان خوش خوشی الزام قبول کر لیتے ہیں ، وہ کہتے ہیں قبول ہے۔ شو کے دوران کترینہ  سلمان خان سے گانا گانے کیلئے کہتی ہیں اس پر سلمان خان’ او میرے دل کے چین‘ گانے لگتے ہیں اور کچھ مزیدار ڈانس بھی کرتے ہیں جسے دیکھ کترینہ کی ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔

کترینہ کیف اور سلمان خان کے آفیئر کے چرچے پہلے عام ہوا کرتے تھے لیکن سلمان اور کترینہ کے درمیان رنبیر  کپور آ گئےلیکن رنبیر کے ساتھ ان کا یہ پیار کچھ زیادہ دنوں تک نہیں چل پایا۔ پھر سے وہ واپس سلمان کے پاس آگئیں۔ حال ہی میں کچھ ایسا ہوا کہ جس نے سلمان کے ہوش اڑا دئے۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی شادی کی فکر پورے ملک کو ہے ۔ سلمان جب انٹرویو دیتےہیں ، میڈیا سے روبرو ہوتےہیں ، تب ان سے یہ سوال ضرور پوچھا جاتا ہے ۔ لیکن سلمان خان کبھی صحیح جواب نہیں دیتے ۔ وہ ہمیشہ ہی یہ سوال ہنسی مذاق میں ٹال دیتے ہیں

 واضح رہےکہ کترینہ کیف، کرن جوہر کے چیٹ شو پر گئی تھیں۔ جہاں ان سے پوچھا گیا تھا کہ آج کل کے نئے اداکار میں سے آپ کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ اس پر کترینہ نے وکی کوشل کا نام لیا تھا۔ وکی کو جب کرن نے یہ بات بتائی تو وکی چونک گئے اور بولے کہ انہیں حیرانی ہے کہ کترینہ انہیں جانتی ہیں۔ جب ایک ایوارڈ فنکشن میں وکی اور کٹرینہ آمنے۔سامنے آئے تو وکی نے موقع نہیں چھوڑا اور انہیں پرپوز کردیا۔ وکی کوشل کترینہ سے کہتے نظر آرہے ہیں کہ شادی کا سیزن چل رہا ہے اور اگر وہ شادی کرنا چاہتی ہیں تو وکی سےشادی کر سکتی ہیں۔ وکی 'مجھ سے شادی کروگی" گانا گاتے ہیں۔ وکی کے اس پرپوزل پر کترینہ کوئی خاص جواب نہ دے سکیں اور کہتی ہیں ہمت نہیں جس پر سلمان کا چہرہ دیکھنے لائق ہوتا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کترینہ کیف اورسلمان خان کی جوڑی بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ دونوں نےساتھ میں اب تک کئی فلموں میں کام کیا ہے، جن میں'میں نے پیارکیوں کیا'، 'یوراج'، 'ایک تھا ٹائیگر'، 'ٹائیگرزندہ ہے'، جیسی فلمیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی رہائی پر گوری کے گھر میں خوشی تھی یا سوگ۔۔؟