چلاس: بابوسر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سمیع اللہ)چلاس میں بابوسر روڈ کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
ترجمان گلگت بلتستان پولیس کے مطابق سڑک کو دو رویہ بنانے کے لیے بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس کے مقامات پر برف اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بابوسر روٹ اتوار 31 مئی سے منگل 2 جون 2026 تک بند رہے گا، جبکہ زیرو پوائنٹ، بابوسر اور لولوسر کے درمیان آمدورفت مکمل طور پر معطل رہے گی۔
مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں اور اپنی سفری منصوبہ بندی موجودہ صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر:مئی میں 966 ارب روپے ٹیکس جمع، جون کا ہدف 2200 ارب روپے مقرر
پولیس کے مطابق سڑک کی صفائی اور بحالی کا کام محفوظ اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے شاہراہ کو عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔