ایف بی آر:مئی میں 966 ارب روپے ٹیکس جمع، جون کا ہدف 2200 ارب روپے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مئی 2026 کے دوران اب تک 966 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی 2026 میں انکم ٹیکس کی مد میں 459 ارب روپے جمع کیے گئے، جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 386 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل ہوا، اسی دوران فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مد میں 72 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں تقریباً 100 ارب روپے وصول کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق مئی کے مہینے میں 50 ارب روپے سے زائد مالیت کے ٹیکس ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔
رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی 2025 تا مئی 2026) کے دوران مجموعی ٹیکس وصولیاں 11 ہزار 232 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں انکم ٹیکس کی مد میں 5 ہزار 602 ارب روپے جمع ہوئے، جبکہ سیلز ٹیکس سے 4 ہزار 215 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا، جولائی تا مئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 744 ارب روپے سے زائد اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1 ہزار 220 ارب روپے وصول کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!ایمبولینس حادثہ کا شکار
ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 550 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جون 2026 کے لیے ایف بی آر نے مجموعی ٹیکس وصولی کا ہدف 2 ہزار 200 ارب روپے مقرر کیا ہے۔