ٹوبہ ٹیک سنگھ: مریض کو لے جانے والی ایمبولینس میں آتشزدگی، خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مبشر نقوی)مریض کو لے جانے والی ایک پرائیویٹ ایمبولینس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس مریض کو پیر محل منتقل کر رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی اور اس میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد ایمبولینس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔