پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

May 31, 2026 | 12:28:PM
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ عرب امارات میں جون 2026 کے لیے ایندھن کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو یکم جون سے نافذ العمل ہوں گی۔

عالمی منڈی میں فروری اور مئی کے درمیان خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد اضافے کے بعد ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 3.95 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو مئی میں 3.66 درہم فی لیٹر تھی۔

اسی طرح سپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 3.83 درہم فی لیٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 3.55 درہم فی لیٹر تھی۔

ای پلس 91 پیٹرول کی نئی قیمت 3.76 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 3.48 درہم فی لیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامی سال کا آغاز کب؟محرم الحرام کےچاند سے متعلق اہم پیشگوئی

ڈیزل ڈی ایچ 4.69 کی موجودہ شرح کے مقابلے ڈی ایچ 4.33 فی لیٹر پر چارج کیا جائے گا۔