مریضوں کی رسولی کو ختم کرنیوالی کینسر ویکسین تیار

May 31, 2026 | 14:03:PM
مریضوں کی رسولی کو ختم کرنیوالی کینسر ویکسین تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طبی ماہرین نے کینسر جیسے موذی مرض سے نجات دلانے والی مؤثر ویکسین کی تیاری میں اہم پیشرفت کی ہے۔

اس ویکسین کا کلینیکل ٹرائل 11 ممالک میں جاری ہے اور اب تک کے نتائج بہترین قرار دیے گئے ہیں جو کہ مریضوں میں مکمل رسولی کو ختم کر دیتی ہے۔

یہ ویکسین انجیکشن کے ذریعے ایسے مریضوں کو لگائی جاتی ہے جن کا کینسر پھیل چکا ہوتا ہے یا دوبارہ لوٹ کر سامنے آتا ہے جبکہ دیگر طریقہ علاج ناکام ثابت ہوتے ہیں۔

amivantamab نامی ویکسین مریضوں کے جسم کے اندر رسولی کو ایک تہائی سے زیادہ سکیڑ دیتی ہے اور چند ہفتوں کے اندر ڈرامائی تبدیلیاں آتی ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا زیر آب ڈرونز تیار کرنیکا اعلان

کلینیکل ٹرائل کے دوران متعدد مریضوں کی رسولیاں مکمل طور پر گھل کر ختم ہوگئیں۔

برطانیہ کے انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ (آئی سی آر) کے پروفیسر کیون ہیرنگٹن نے بتایا کہ یہ حیرت انگیز نتیجہ ان افراد میں دیکھنے میں آیا جن کے جسم کیمو تھراپی اور امیونو تھراپی کے خلاف مزاحمت کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرائل میں شامل کچھ مریض ایسے تھے جن کے لیے علاج کے آپشنز بہت زیادہ محدود تھے، تو اس طرح کا فائدہ واقعی دنگ کر دینے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ویکسین سے ہر سال دنیا بھر میں ہزاروں مریضوں کو فائدہ ہوگا۔