ہماچل پردیش:تیز رفتار گاڑی 500 میٹرگہری کھائی میں جا گری، 8 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے ریاست ہماچل پردیش کے چمبا میں حادثے کے دوران 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق ایک تیز رفتار گاڑی تقریباً 500 میٹر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد کی موت ہوگئی ۔
یہ حادثہ بیراگڑھ-سچ پاس-کلر روڈ پر جمعہ کی رات پیش آیا، تاہم مقامی لوگوں کو اس واقعے کی اطلاع ہفتہ کی شام کو ملی۔
چمبا کے چُراہا اسمبلی حلقے سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہہ ہنس راج نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا لیکن کھائی گہری ہونے اور خراب موسم کی وجہ سے لاشیں نکالنا ممکن نہیں ہو سکا۔
ان کے مطابق حادثہ انتہائی دشوار گزار علاقے میں ہوا، جہاں مواصلاتی سگنل بھی دستیاب نہیں تھے، جس سے امدادی کارروائیوں میں مزید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دو بچوں سمیت8 سیاح اور ایک ڈرائیور لاپتا قرار دیے گئے تھے، یہ سیاح کولکتہ اور بنگلورو سے سیر و تفریح کے لیے ہماچل پردیش آئے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی آرمی چیف کا "سندور 2.0"سے متعلق بیان، عسکری ضرورت سے زیادہ اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش
حکام کو شبہ تھا کہ سچ پاس-جوت روٹ پر تقریباً 500 فٹ گہری کھائی میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ہے اور بعد ازاں یہ خدشہ درست ثابت ہوا۔
بتایا جا رہا ہے کہ تمام سیاح گذشتہ روز ڈلہوزی سے برف باری کا نظارہ کرنے کے لیے نکلے تھے، رات گئے ان کا اپنے اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔