حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

May 31, 2025 | 23:36:PM
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے  جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

  پیٹرول کی قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر   جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت  254 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے اضافے کے بعد مٹی کے  تیل کی نئی قیمت 165 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ 

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن   کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے 65 پیسے فی لیٹر تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری