پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آپریشن تھیٹر کی چھت ٹپکنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پشاور میں بارش کے دوران حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آپریشن تھیٹر کی چھت ٹپکنے لگی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انتظامیہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر کی چھت سے ایک جگہ سے بارش کا پانی ٹپک رہا ہے، محکمہ مواصلات و تعمیرات نے پروجیکٹ مکمل کیا ہے، یونٹ باضابطہ طور پر ابھی ہسپتال انتظامیہ کے حوالے نہیں کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق معاون خصوصی اور متعلقہ حکام نے دورہ کرکے چھت ٹپکنے کا نوٹس لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے کرکٹ میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرادیں