سمبڑیال کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب آج ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں آج ضمنی الیکشن ہوگا۔
شہر اقبال میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو گا اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا جبکہ تحصیل میونسپل کارپوریشن کے دفتر کو آر او آفس قرار دیا گیا ہے۔
آر او آفس سے پولنگ کے عمل کا سامان، بیلٹ باکس ،سٹیمپس اور سٹیشنری سمیت دیگر سامان پریزایڈنگ افسران کے حوالے کر کے پولنگ سٹیشن پر پہنچایا جا رہا ہے، پولنگ کا سامان پولنگ سٹاف کے ساتھ پولیس کی نگرانی میں پولنگ سٹیشنز تک پہنچایا جا رہا ہے۔
پولنگ سٹاف کے ساتھ چار سے پانچ اہلکار گاڑی میں پولنگ سٹیشن تک ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، پولنگ سٹیشن پر جانے والے پولیس اہلکار کل پولنگ کا عمل مکمل ہونے تک پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹی دیں گے، پولیس اہلکار کل پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد پولنگ عملے کے ہمراہ آر او آفس میں بیلٹ باکس پہنچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے کیش نکلوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر
دوسری جانب پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں ٹوٹل 185 پولنگ سٹیشن ہیں، گیارہ پولنگ سٹیشن اے کیٹیگری کے حساس ترین قرار دیے گئے ہیں، 38 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں، امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لیے دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار ،افسران اور ایلیٹ فورس کے جوان ڈیوٹیاں دیں گے۔
۔سابق ایم پی اے ارشد جاوید وڑائچ کی وفات سے خالی ہونے والی سیٹ پر 15امیدوار میدان میں ہیں۔
مذکورہ حلقے میں فاخر نشاط گھمن پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوارہیں ،پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)کی حنا ارشدوڑائچ ، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کی جانب سے راحیل کامران چیمہ، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کےرانا محمد شفاقت اور دیگر آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:امن دشمنوں کا وار چل گیا، پاکستان کے بڑے صوبے میں دھماکا، شہادتیں