بانی پی ٹی آئی کاحکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان 

احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا بلکہ ملک بھر میں تحریک چلائیں گے،سینیٹر علی ظفر

May 31, 2025 | 15:35:PM
بانی پی ٹی آئی کاحکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

سینیٹر علی ظفرنے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدمیڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا،ملک بھرمیں تحریک چلائیں گے۔

سینیٹر علی ظفرنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نےکہاہے ہمیں دیوار کےساتھ لگایاگیا،ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھرمیں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا۔

سینیٹر علی ظفر نے مزیدکہاکہ مجھے ذمہ داری دی گئی ہے کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں،چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی،آئندہ ملاقات پراحتجاجی تحریک کا پلان پیش کروں گا،وکلاء اورپارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی کے 11 مقدمات، شیخ رشید و دیگر کیخلاف سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی گئی

سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ عمران خان بہت سنجیدہ ہیں،اب جو تحریک چلے گی ایسی پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی،تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کوپارٹی قیادت پر اعتماد ہے لیکن تحریک وہ لیڈ خود کریں گے،ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا،ہمارے لئے کوئی آپشن نہیں چھوڑا گیااس سے زیادہ ہم دیوار کے ساتھ نہیں لگ سکتے۔