9 مئی کے 11 مقدمات، شیخ رشید و دیگر کیخلاف سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتی عملے کی جانب سے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
9 مئی کے 11 مقدمات میں نامزد ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ