پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،فیصلہ آج ہوگا

May 31, 2025 | 14:12:PM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،فیصلہ آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آج ہوگا،حکومت عوام کوعیدکاکیاتحفہ دیتی ہے ؟اس حوالے سے فیصلہ آج رات کوبارہ بجے ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے جس کااطلاق یکم جون 2025 سے ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لئے برقرار رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، قیمتیں برقرار رہنے کا بھی قوی امکان ہے۔

قبل ازیں 15 مئی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے سستا ہواتھاجبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے کمی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری:محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کرتے ہوئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے مقررکی گئی تھی جبکہ  پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے برقرار رکھی گئی تھی۔