ٹیرف پر مذاکرات کا مشن، وزیر خزانہ کا امریکی تجارتی نمائندے سے ٹیلیفونک رابطہ

May 31, 2025 | 13:07:PM
ٹیرف پر مذاکرات کا مشن، وزیر خزانہ کا امریکی تجارتی نمائندے سے ٹیلیفونک رابطہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی تجارتی نمائندے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،فریقین نے مذاکرات کو جلد از جلد کامیابی سے مکمل کئے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکا کے تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ٹیلی فون اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی ہے،بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نکتہ نظر کا تبادلہ کیا اور آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی عید سے پہلے بڑا بریک تھرو،’’عمران خان کی رہائی‘‘

علاوہ ازیں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں تاکہ دو طرفہ ٹیرف پر مذاکرات کئے جا سکیں، امریکا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کے قریب ہے اور پاکستان کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کی بات کی، واضح کیا جو ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں گے ان ممالک سے تجارت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت سے بات چیت کررہے ہیں، ہم ایٹمی جنگ کو تجارت کے بدلے روکنے میں کامیاب ہوئے، فخر ہے ہم جنگ بندی میں کامیاب ہوئے، عام طور پر وہاں گولیاں چلتی ہیں لیکن ہم نے تجارت پر بات کی، پاکستانی حکومت کے نمائندے آئندہ ہفتے آرہے ہیں، دونوں ملک جنگ کریں گے تو میرے پاس ان کے لئے کچھ نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے قریب ہیں، غزہ میں جنگ بندی سے متعلق آج یا کل خبر دوں گا، امریکی حکام 60 دن کی جنگ بندی سے متعلق حماس کے جواب کے منتظر ہیں، امریکا ایران جوہری پروگرام معاہدے کے قریب ہیں۔