چلیں آج چکن ملائی بوٹی رول ہی نہ بنائیں؟

May 31, 2025 | 13:03:PM
 چلیں آج چکن ملائی بوٹی رول ہی نہ بنائیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فاسٹ فوڈز فیملی میں چکن ملائی بوٹی رول خاص طور پر جانا جاتا ہے، بڑوں سے زیادہ بچوں اور جوانوں کی یہ پسندیدہ غذا ہے, چلیں آج ہم آپ کو چکن بوٹی رول بنانے کی آسان ترکیب بتاتے ہیں۔

تیاری کیلئے اجزاء 

 پراٹھے 2 عدد

مرغی کا گوشت (بون لیس) 1/2 کلو

دہی 1/2 کپ

 کریم 1/2 کپ

 نمک حسب ذائقہ

 لہسن‘ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ

 دھنیا پیسٹ 2 کھانے کے چمچے

 ہری مرچیں (پیسٹ بنا لیں) 1 کھانے کا چمچہ

 ثابت دھنیا (کوٹ لیں) 1/2 کھانے کا چمچہ

سفید مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ

 تیل 3 کھانے کے چمچے

 زیرہ (کوٹ لیں) 1/2 کھانے کا چمچہ

بنانے کی ترکیب 

پیالے میں گوشت‘دہی‘کریم‘نمک‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘ہرا دھنیا پیسٹ‘ہری مرچوں کا پیسٹ‘کٹا ہوا دھنیا‘کٹا ہوا زیرہ اور سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے 2 گھنٹے میرینیٹ کریں۔

فرائی پین میں تیل گرم کرکے گوشت ڈال کر فرائی کریں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔

گوشت گل جائے تو اچھی طرح بھون کر چولہے سے اُتار کر پیالے میں نکال لیں۔

پراٹھے کی 1 سائیڈ پر پیاز کے لچھے اور مایونیز ڈالیں،اس کے اُوپر ملائی بوٹی مناسب مقدار میں رکھیں۔

پراٹھے کو رول کی شکل میں لپیٹ کر سرونگ پلیٹ میں رکھ کر ہری چٹنی اور رائتے کے ساتھ شروع کریں۔