کینسرمیں مبتلا سابق امریکی صدر کا علاج شروع 

May 31, 2025 | 11:45:AM
کینسرمیں مبتلا سابق امریکی صدر کا علاج شروع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کینسر میں مبتلا سابق امریکی صدر جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا۔

امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہیں اوران کا کینسر ہڈی تک پھیل چکا ہے۔

بیماری میں مبتلا ہونے کا اعلان کرنے کے بعداپنے پہلے بیان میں سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مرض کی تشخیص بہتر ہوئی ہے، ہم کینسر کو شکست دینے کے قابل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری:محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن میں پروسٹیٹ کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔