کراچی: مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی

May 31, 2023 | 10:42:AM
کراچی: مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) شہر قائد میں رات گئے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ناظم آباد نمبر 1 میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شامان زخمی ہوگیا، یہ واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا جس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان، مختلف واقعات میں سکول ٹیچر سمیت 3 افراد جاں بحق

ایک اور واقعے میں گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 33 سالہ نوید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسی طرح اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جن سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ گلبہار پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا کر موقع سے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔