ندا یاسر نے مداح کیساتھ تصویر بنوانے سے انکار کیوں کیا؟اہم وجہ سامنے آ گئی

May 31, 2022 | 10:39:AM
ندا یاسر، فائل فوٹو
کیپشن: ندا یاسر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مارننگ شو میزبان ندا یاسر  کو ایک مداح سےساتھ تصویر بنوانے کے لئے کہا جس پر ندا یاسر نے  انکار کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی عوامی مقام پر موجود ہیں اور ان کے ارد گرد لوگوں کا ہجوم ہے،ویڈیو کے آغاز میں ایک شخص ندا کے ساتھ کھڑا کچھ بات کررہا ہوتا ہے کہ اتنے میں وہ آگے کی جانب بڑھتی ہیں، پیچھے سے انہیں آواز دی جاتی ہے اور تصویر لینے کا کہا جاتا ہے۔

 تاہم ندا رکے بغیر فوراً ہی پیچھے کی جانب مڑ کر تصویر لینے سے انکار کردیتی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہتی ہیں کہ 'میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں لیتی۔'

ندا یاسر کی وائرل ویڈیو پر جہاں چند سوشل میڈیا صارفین سخت تنقید کررہے ہیں جب کہ میزبان کے اس رویے کو نامناسب قرار دیا جارہا ہے، وہیں ان کے مداح کا کہنا ہے کہ یاسر نواز کو یہ پسند نہیں جس کا ذکر ندا پہلے کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    عوامی سواری اب جیب پر بھاری،موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ