نا ئیجیریا ۔۔مدرسے کے 150سے زائد طلبا کو اغوا کر لیا گیا

May 31, 2021 | 21:33:PM
 نا ئیجیریا ۔۔مدرسے کے 150سے زائد طلبا کو اغوا کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) نا ئیجیریا میں مدرسے کے 150سے زائد طلبا  کو اغوا کر لیا گیا،جس وقت حملہ ہوا اس وقت اسکول میں تقریبا ًدو سو بچے تھے جس میں سے اکثر لا پتہ ہیں۔ مسلح گروپ طلبہ کو پہلے بھی اغوا کرتے رہے ہیں اور یہ اسی سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے شمال مرکزی صوبے نائجر میں پولیس کے ترجمان وسیع عابدون نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے ایک مدرسے پر حملہ کر کے تقریبا ڈیڑھ سو طلبہ کو اغوا کر لیا۔
 پولیس ترجمان کے مطابق مسلح حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔پولیس ترجمان وسیع عابدون کے مطابق مسلح افراد نے مدرسے کا محاصرہ کر کے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ایک شخص ہلاک بھی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی بازیابی کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور پولیس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ متاثرہ بچوں کو محفوظ طریقے سے بازیاب کرا لیا جائے۔
 مدرسے کے مہتمم ابو بکر تیگینا خود اس پورے حملے کے عینی شاہد ہیں جو مدرسے کے پاس ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ میں نے بھاری اسلحہ سے لیس موٹر سائیکل پر سوار 20 سے 25 افراد کو دیکھا۔ وہ اسکول میں داخل ہوئے اور تقریبا 150 ًیا اس سے بھی زیادہ طلبہ کو اپنے ساتھ لے گئے۔
 نا ئیجیریامیں مسلح گروپوں کی جانب سے اسکول کے طلبہ کو اغوا کرنے کا سلسلہ حالیہ مہینوں میں چلتا رہا ہے جس کے تحت سیکڑوں طلبہ کو تاوان کے بدلے اغوا کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ دسمبر سے اب تک 730 بچوں اور طلبہ کو اغوا کیا جا چکا ہے جس میں گزشتہ روز کے بچے شامل نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ حنا خان سخت ٹھنڈ میں شوٹنگ کےدوران کیا کرتی رہیں، ویڈیو وائرل